جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبرکوآزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے، ناجائز حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے۔ مذہبی حوالے سے پاکستانی مسلمان کرب کا شکار ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو بقا کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یوآئی نے پورے ملک میں 15 ملین مارچ کیے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک سے قافلے 27 اکتوبرکواسلام آباد آکر دم لیں گے،27 اکتوبرکو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔
جے یوآئی کے سربراہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے بھی رابطے میں رہیں گے،حکومت کو گھربھیج کر ہی دم لیں گے۔