حکومتی نمائندے صرف گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی کررہے ہیں، صدر مسلم لیگ ن
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ایسی صورت میں یہ درخواستیں پیش رفت کے قابل نہیں رہیں، وکیل اپوزیشن لیڈر

سندھ ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی درخواست مسترد کر دی

سندھ ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جسے عدالت نے مستردکر دیاہے۔

درخواست شہبازشریف کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔فیصل واوڈا عام انتخابات میں شہبازشریف کے مقابلے میں این اے 249 سے منتخب ہوئے تھے ۔

یاد رہے کہ عام انتخابا ت میں فیصل واوڈا نے 35 ہزار344 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے تھے جبکہ شہبازشریف نے 34 ہزار 626 ووٹ حاصل کیے تھے ۔

شہباز شریف نے درخوات میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران فیصل واوڈا کے لیے ماحول ساز گار بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے جب کہ الیکشن مہم میں مدمقابل فیصل واوڈا کے بینرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نہیں اتارے گئے۔