ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عوام کی خدمت کرنے والے جیل میں ہیں

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے آج جیل میں ہیں، جن کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

ایک بیان میں ترجمان نون لیگ کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، مفتاح اسماعیل، رانا ثناء اللّٰہ، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کا ٹرائل ہو رہا ہے مگر ان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ سب پاکستان کے عوام کے ضمیر کے قیدی ہیں، یہ لوگ بغیر الزام ثابت ہوئے جیل میں ہیں، کیونکہ وہ سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق نواز شریف سے ہے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ‎سیاسی اسیروں کی بے گناہی کا بڑا ثبوت نیب کے اپنے الزامات اور ثبوت کا نہ ہونا ہے، ‎نواز شریف اور ان کے ساتھیوں پر نیب نے سرکاری وسائل کی بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا۔