پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو

پشاور میں غیرت کے نام نوجوان اور لڑکی قتل

پشاور میں تھانہ چمکنی کے علاقہ جھگڑا میں غیرت کے نام نوجوان اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا جبکہ دونوں کی لاشیں دریائے باڑہ میں پھینک دی گئیں۔

تھانہ چمکنی کی حدود میں دریائے باڑہ علاقہ جھگڑا سے ایک لڑکے اورایک جوان العمرلڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، لڑکے کی شناخت جواد ولد فاروق سکنہ خالق آباد چمکنی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے مقتول جواد کے لواحقین کو اطلاع دے دی ہے جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔