اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کو جیل عملہ کیخلاف کوئی شکایت نہیں ملی۔فائل فوٹو
اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کو جیل عملہ کیخلاف کوئی شکایت نہیں ملی۔فائل فوٹو

مریم نواز سے کوئی موبائل فون برآمد نہیں ہوا۔آئی جی جیل خانہ جات

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے کوئی موبائل فون برآمد نہیں ہوا اورنہ ہی اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کو جیل عملہ کیخلاف کوئی شکایت ملی ہے،

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے کہا کہ اس حوالے سے شائع شدہ خبر بے بنیاد ،من گھڑت اور محض پراپیگنڈہ ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاتھا کہ لاہور میں جیل سے ایک صاحبزادی سے موبائل فون پکڑا گیا ہے، پکڑے گئے موبائل سے زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں۔