پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے غلام قادر بھٹو کراچی میں انتقال کرگئے، غلام قادر خان شہید بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے غلام قادر بھٹو انتقال کرگئے، غلام قادر بھٹو کراچی کی ہسپتال میں زیر علاج تھے، گزشتہ رات طبعیت کافی ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگئے۔
غلام قادر بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے,سیاسی وسماجی اور پارٹی رہنماو¿ں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔