کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو
کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو

جج ویڈیواسکینڈل۔ ناصر بٹ کی درخواست پر اعتراضات ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل میں ناصر بٹ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے اعتراضات کو ختم کر دیا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ محفوظ سنا دیا۔ عدالت نے ناصر بٹ کی ویڈیو فرانزک رپورٹ پیش کرنے کی متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔ عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ناصر بٹ کی متفرق درخواست پر نمبر لگا نے کی ہدایت کر دی اور کہا ناصر بٹ کے متاثرہ فریق ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔

ناصر بٹ نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی استدعا کر رکھی ہے اور ویڈیو کی فرانزک رپورٹ اور فرانزک ایکسپرٹس کا بیان بھی لینے کی درخواست کی ہوئی ہے۔