ایوب نے بھی کیس بنائے، ضیا ء نے بھی بنائے، ہم نے جیلوں کو قبول کیا مگر جبر قبول نہیں، سربراہ جے یو آئی
ایوب نے بھی کیس بنائے، ضیا ء نے بھی بنائے، ہم نے جیلوں کو قبول کیا مگر جبر قبول نہیں، سربراہ جے یو آئی

آزادی مارچ اور دھرنا چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ اور دھرنا چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقررکردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پرآج سماعت کریں گے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمعیت علما اسلام کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے دھرنے اور احتجاج کے لیے جگہ مختص کر رکھی ہے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم اور مولانا فضل الرحمان ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔