مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

موبائل فون برآمد ہونے کی خبر جھوٹی ثابت ہو گئی۔مریم نواز

مریم نوازشریف نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موبائل فون برآمد ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خبر جھوٹی ثابت ہو گئی جنہوں نے الزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی ہے اسی طرح چلی جائے گی ، جس طر ح جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے ایسے ہی دھاندلی زدہ حکومت کے پاﺅں بھی نہیں ہوتے

ان کا کہناتھا کہ جنہوں نے موبائل فون برآمد ہونے کاالزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی ہے ، آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبارمیں پڑھی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ  جس طرح جھوٹ کے پاuوں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے بھی پائوں نہیں اور جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔