ایوان سے نکل کر اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیج دوں گا،فائل فوٹو
ایوان سے نکل کر اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیج دوں گا،فائل فوٹو

یار محمد رند کی نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند کی نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کردیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جوبات کررہے ہیں وہ پرانی ہے،آپ کی نظرثانی درخواست نہیں بنتی

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سردار یارمحمد رند نااہلی کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ یارمحمدرند نے ماضی میں جعلی سندکاتسلیم کیا،عدالت نے اس نکتے کاجائزہ نہیں لیا۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ جوبات کررہے ہیں وہ پرانی ہے،آپ کی نظرثانی درخواست نہیں بنتی،واضح رہے کہ تاج رئیسانی،غلام حیدراورمیرعاصم نے درخواستیں دائرکی تھیں۔