گلوکارہ رابی پیرزادہ نے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت لنگراسکیم پرتنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ لوگوں کو مانگ کر نہیں کما کر کھانا سکھائیں۔
رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ حکومتی معاملات پربھی اپنی رائے دیتی نظرآتی ہیں اوراکثرحکومت اور حکومتی ارکان پر تنقید کرنے سے بھی نہیں چوکتیں۔
خان صاحب بہت اچھا کام ہے بھوکے کو روٹی کھلانا۔لیکن اگر لنگر پہ مفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر نوکری کرواتے تو لوگ محنت کر کے کھانا سیکھتے۔آپ سمجھنے کی کوشش کریں،عوام بھکاری نہیں ہے۔وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔بہت بے روزگاری ہے یہاں۔ #chotisibaat #kashmirkibeti @ImranKhanPTI
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) October 9, 2019
حال ہی میں رابی پیرزادہ نے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت سیلانی لنگر اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب بہت اچھا کام ہے بھوکے کو روٹی کھلانا۔ لیکن اگر لنگر پر مفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر لوگوں کو نوکری دیتے تو لوگ محنت کرکے کھانا سیکھتے۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعظم کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وزیراعظم صاحب آپ سمجھنے کی کوشش کریں، عوام بھکاری نہیں، وہ کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں بہت بے روزگاری ہے۔
اہم کچھ لوگوں نے رابی پیرزادہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بی بی اگرایک مزدور مزدوری کرکے وہاں مفت کی روٹی کھالے اور جو 100، 50 کمائے ہیں وہ شام کو گھر لے جائے تو اس میں بری بات کیا ہے۔
جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ملک کو لنگر خانوں کیلیے کارخانوں کی ضرورت ہے۔