جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا
جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا

دھرنے کا اعلان ہو گیا عمران خان بریانی کی دیگیں چڑھا دیں۔بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے ، ہم مولانافضل الرحمن کے آزادی مارچ کی مکمل  حمایت کرتے ہیں، آزادی مارچ کے شیڈو ل کے متعلق ابھی ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا ، شیڈول سے آگاہی کے بعد ہمارے مقامی رہنما آزادی مارچ کا استقبال کریں گے ۔

پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نالائق اور نا اہل حکومت نے معیشت کوتباہ کردیاہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں معاشی انصاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ، نالائق اورنا اہل حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے ، ہم مولانافضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں ، آزادی مارچ کے شیڈو ل کے متعلق ابھی ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا ، شیڈول سے آگاہی کے بعد ہمارے مقامی رہنما آزادی مارچ کا استقبال کریں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ عوام کے مسائل کے لیے تمام جماعتوں کوساتھ مل کرچلنا ہوگا ، عوامی مسائل کے حل کیلیے جمہوریت کی بحالی ناگزیر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گیاہے ، بجلی اور گیس سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بنی تو وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہاتھا کہ دھرنے کیلیے کنٹینر اور کھانا بھی دوں گا، اب عمران خان کو کھانا پکانا شروع کرنا چاہیے اور بریانی کاانتظام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمن نے فیصلہ کرلیاہے کہ جینا ہوگا مرنا ہوگا ،دھرنا ہوگا ، دھرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے کہ میں خود اس دھرنامیں کوئی کردار ادا کروں۔