سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

شہباز شریف نے دھرنے کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کر دی۔

مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کرنے کے بجائے ہمیں اپنے احتجاج کا پروگرام بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نہایت قابل احترام ہیں تاہم موجودہ دھرنے اور احتجاج کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمن کو جائے گا لہٰذا ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔