برطانیہ میں ہزاروں جانیں بچانے والے پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
فری مین ہسپتال نیو کیسل سے 35 سال وابستگی،بچوں کے پیچیدہ امراض قلب کے علاج میں خصوصی مہارت حاصل رہی
ڈاکٹر آصف حسن، برطانیہ میں 35 سال تک طب کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ممتاز پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن۔
برطانیہ میں مقیم نامور برطانوی پاکستانی ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو طب کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے اور ہزاروں انسانی جانیں بچانے پر باوقار لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
70 سالہ ڈاکٹر آصف حسن نے اپنے شاندار پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران برطانیہ بھر میں 4 ہزار سے زائد اوپن ہارٹ سرجریز کامیابی سے انجام دیں اور ہزاروں مریضوں کو نئی زندگی دی۔
ڈاکٹر آصف حسن بالخصوص بچوں کے دل کے پیچیدہ امراض کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ ان کی مہارت کے باعث بے شمار نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن ممکن ہوئے۔
ڈاکٹر حسن نیو کیسل اپون ٹائن کے معروف فری مین ہسپتال سے طویل عرصے تک وابستہ رہے، جہاں انہوں نے مسلسل 35 برس تک انتھک خدمات انجام دیں۔
طب اور انسانیت کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں انہیں باضابطہ طور پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔