بیوی کو اس کے کہنے پر طلاق دینے والے کو نئی مل گئی
خود کو سید علی رضا کہنے والا کیمرے کے سامنے آگیا، ویڈیوز کے اسکرپٹڈ ہونے کے شعبے کو تقویت
بیوی کو اس کے کہنے پر طلاق دینے والے کو نئی مل گئی
عدالت میں نکاح کے لیے پہنچنے والی خاتون نے اپنا نام نورین فاروق ولد محمد فاروق بتایا اور کہا کہ وہ اپنی مرضی سے یہاں آئی ہیں اور سید علی رضا سے نکاح کرنا چاہتی ہیں۔ خاتون نے واضح کیا کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ یا زبردستی نہیں ہے، ان کی پہلے طلاق ہو چکی ہے اور وہ اپنی عدت بھی مکمل کر چکی ہیں۔ انہوں نے نکاح نامے کو بھی درست قرار دیا اور بتایا کہ وہ اپنے گھر سے کوئی سامان ساتھ لے کر نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب نکاح نامے میں سید علی رضا نے حق مہر اور دیگر شرائط کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دلہن کے لیے 15 تولے سونے کے زیورات لکھوائے ہیں، جو تاحال ادا نہیں کیے گئے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد کے علاقے ہاڑی سیداں میں 10 مرلے زمین دینے کا وعدہ کیا، جبکہ دلہن کے لیے 15 ہزار روپے ماہانہ خرچہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
نکاح نامے کے مطابق سید علی رضا نے دلہن کے ایک بیٹے کی کفالت کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، جبکہ مستقبل میں طلاق کی صورت میں 20 لاکھ روپے ادا کرنے کی شرط بھی درج کی گئی ہے۔
اس نئی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا پہلے سامنے آنے والی طلاق کی جذباتی ویڈیوز محض سوشل میڈیا شہرت حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں؟ تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی ثبوت سامنے نہیں آیا۔