ن لیگ کاپی ٹی آئی کیخلاف پارٹی فنڈنگ کانیاکیس دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ن لیگ نے پی ٹی آئی سے 18-2013 تک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں ،ن لیگ کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے ریکارڈ حاصل کرنے کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز نے کہا کہ کیس میں فریق نہیں بنیں گے بلکہ الگ اپیل دائرکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف پہلاکیس 2013 تک کے اکاؤنٹس کاہے،ن لیگ 18-2013 تک کے اکاؤنٹس کی چھان بین کامطالبہ کریگی۔