مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو

بھارت رافیل لےیا کچھ اور،پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہبھارت رافیل لے یا کچھ اور پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ واربریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 66 روز ہوچکے ہیں، لاکھوں لوگ محصور ہیں، کھلی جیل میں بند ہیں۔ امریکی سینیٹرز کی آمد اور کشمیر کا دورہ خوش آئند ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ ایران اور سعودی عرب کے امکانات ہیں، وزیر اعظم کے دوروں سے متعلق جلد پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سری لنکا کےلیے پاکستانی ہائی کمیشن کی تعیناتی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور اسلحے کی دوڑ پر پاکستان کا مو¿قف واضح ہے، پاکستان ایسی کسی بھی دوڑ میں شامل نہیں۔ بھارت رافیل لے یا کچھ اور، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لوگ بدستور بھارتی بربریت کے باعث شدید مسائل کا شکار ہیں، بھارتی فورسز کے ہاتھوں حال ہی میں عبید فاروق لون اور عباس بھٹ شہید ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں ہر شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، چینی صدر نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے اس کو نامکمل ایجنڈا قرار دیا، امریکی سینیٹرز کی آمد اور کشمیر کا دورہ خوش آئند ہے، پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اٹھا رہاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکیورٹی اور اسلحہ کی دوڑ پر پاکستان کا موقف واضح ہے، پاکستان ایسی کسی بھی دوڑمیں شامل نہیں، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے چاہے بھارت رافیل طیارہ رکھے یا کچھ اور بھی لے لے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس کے انعقاد میں بھارت کی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے اور اس حوالے سے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت  سے خیرکی کوئی توقع نہیں، دنیاپرزوردیتےہیں خطےکوہتھیاروں کی دوڑ میں نہ دھکیلاجائے۔