متحدہ سربراہ کسی معروف سیاسی چہرے کو بھارت مستقل قیام کراکے’’را‘‘ کے پلان پر عمل کے خواہاں تھے-فائل فوٹو
متحدہ سربراہ کسی معروف سیاسی چہرے کو بھارت مستقل قیام کراکے’’را‘‘ کے پلان پر عمل کے خواہاں تھے-فائل فوٹو

بانی ایم کیوایم پر دہشتگردی دفعات کے تحت فرد جرم عائد۔مقدمہ درج

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ان کا عدالت سے ریمانڈ لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متحدہ بانی کیخلاف دہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ ٹریرازم ایکٹ 2006کی سیکشن 1(2) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نفرت انگیز تقریر کے الزام میں ضمانت ختم ہونے پر بانی ایم کیو ایم تیسری بار لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے۔

ذرائع کے مطابق لندن پولیس نےبانی ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے کا مشورہ دیا تھا تاہم جوابات نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن نے ان پرفرد جرم عائد کی۔

لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا ہے۔ متحدہ بانی تیسری بار سدک پولیس aسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ 2006ء کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ الطاف حسین کوویسٹ منسٹر کی کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں مجسٹریٹ انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائیں گے، ان سے گھر کا ایڈریس پوچھیں گے جس کے بعد گرفتاری یا ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکلا کو آج فرد جرم عائد کیے جانے کا خدشہ تھا جس کے باعث ان کی ضمانت کے کاغذ پہلے سے ہی تیارکرلیے گئے تھے۔

ذرائع کےمطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیوایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔

 بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت ختم ہونے پر4 ماہ میں تیسری بار برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

واضح رہےکہ بانی ایم کیو ایم پر22 اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے، لندن پولیس نے انہیں رواں برس 11 جون کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن پیش ہوئے تھے۔