پولیس عمران نیازی کے غیر قانونی اورغیرآئینی احکامات کو ماننے سے انکارکرے۔ فائل فوٹو
 پولیس عمران نیازی کے غیر قانونی اورغیرآئینی احکامات کو ماننے سے انکارکرے۔ فائل فوٹو

جسے پاکستان سے پیار ہے وہ مولانا فضل الرحمٰن کے پیچھے چلے گا۔نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کی حمایت کردی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے جے یو آئی ایف کے سربراہ کو خط بھی لکھا ہے جس کا متن سامنے آ گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ پارٹی قیادت اور کارکن آپ کے ساتھ ہیں ، حکومت کے خاتمے تک ن لیگ آپ کے ساتھ ہے،موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عوام کے لیے پیغام دیا ہے کہ ’جسے پاکستان سے پیار ہے وہ مولانا فضل الرحمٰن کے پیچھے چلے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس میں جے یوآئی ایف کے کارکن وردی میں ملبوس ہیں اور زمینی راستے میں حکومتی رکاوٹوں کی ممکنات کے باعث دریائے سند ھ کو کشتیوں سے عبور کرنے کی ریہرسل کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

یاد رہے کہ مولا نا فضل الرحمن نے مارچ کی تاریخ 27 سے تبدیل کرتے ہوئے 31 اکتوبر کر دی ہے جبکہ کنٹینر بھی تیار کر لیا گیاہے۔