نوازشریف کے علاج کےلیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئیں۔فائل فوٹو
نوازشریف کے علاج کےلیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئیں۔فائل فوٹو

نوازشریف کو نیب نے چوہدری شوگر ملزکیس میں گرفتارکرلیا

نیب نے چوہدری شوگر ملزکیس میں نوازشریف کو گرفتارکرلیااور کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت سخت سیکیورٹی میں پہنچا دیا گیاہے جہاں ممکنہ طورپرجسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے چوہدری شوگرملزم کیس میں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری چار اکتوبر کو جاری کیے تھے ، نیب کی جانب سے عدالت میں نوازشریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کیے جانے کاامکان ہے ۔

یاد رہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ شریف خاندان پر چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج امیر محمد نیب سماعت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکیورٹی حکام نے احتساب عدالت کے اردگرد کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند اور خار دار تاریں لگا دی ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یادرہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملزکیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔