فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے مشرف رسول کی تقرری غیر قانونی دیدی

سپریم کورٹ نے مشرف رسول کی بطور سی ای او پی آئی اے تقرری غیر قانونی قراردیدی ہے اور فیصلے میں تقرری کوغیر قانونی اورغیرشفاف قراردیا گیاہے۔

فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالحسن نے تحریرکیا،فیصلے میں کہا گیاہے کہ تقرری میں رولزاینڈریگولیشن کو نظراندازکیا گیا، تقرری میں بورڈ آف ڈائریکٹرزکاکام ربڑاسٹیمپ کا تھا۔

پی آئی اے پہلے ہی قریب المرگ اورتباہی کے دہانے پرہے، تقرری دوستوں کونوازنے کی بری مثال ہے،مشرف رسول کی تقرری میں عوامی مفاد کاخیال نہیں رکھا گیا،بڑے عہدے پرتقرری کے دوران قواعد کاخیال رکھا جانا چاہیے۔

مشرف رسول کوسول ایوی ایشن کاکوئی تجربہ نہیں، مشیرمہتاب عباسی کی سلیکشن کمیٹی میں موجودگی اجنبی جیسی تھی۔