اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔فائل فوٹو
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔فائل فوٹو

حکومت کا 6 نئے قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کافیصلہ

حکومت نے 6 نئے قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کافیصلہ کیا ہے۔

وزارت قانون نے6 نئے آرڈیننس کی منظوری کیلیے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی،سمری کے مطابق خواتین کے وارثت میں حقوق کے بل2019 آرڈیننس کے ذریعے لائے جائیں گے ،لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی ایکٹ 2019 بھی آرڈیننس کے ذریعے نافذ ہوگا۔

سمری کے مطابق سپیریئرکورٹس آرڈربل 2019 بھی نئے قوانین میں شامل ہے،بے نامی ٹرانزیکشن ترمیمی بل2019 آرڈیننس کے ذریعے نافذکیا جائے گا،نیب ترمیمی بل 2019 بھی آرڈیننس کے ذریعے نافذہو گا۔

وفاقی کابینہ نے قانونی اصلاحات سے متعلق ٹاکس فورس قائم کی تھی ،سمری کے مطابق ٹاسک فورس نے عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے قوانین تجویز کرنا تھے ،4 نئے قوانین کے بلزقومی اسمبلی میں متعارف کروائے گئے،چاروں قوانین قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف میں زیرالتواتھے،سمری پیر کووفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔