چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب ٹیم کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش جاری ہے،نوازشریف نے سوالوں میں سے کسی کاتسلی بخش جواب نہیں دیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم کی چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش جاری ہے، نوازشریف نے13 سوالوں میں سے کسی کا تسلی بخش جواب نہ دیا،سابق وزیراعظم نے نیب ٹیم سے کہا کہ بزنس معاملات حسین نواز دیکھتے ہیں۔
نیب ٹیم کے سوال ”آپ نے یوسف عباس،مریم نوازکی شراکت داری سے 410ملین کی منی لانڈرنگ کی؟“کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ متعلقہ افراد سے پوچھیں جن کے نام ہیں،کاروبارکرناغیرقانونی کام نہیں۔
نیب کے سوال”آپ نے جعلی 11 ملین کے شیئرزغیرملکی نصیر عبداللہ کو منتقل کیے“کوجواب دیتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ نصیر عبداللہ سے ہمارے بزنس معاملات چلتے ہیں۔
نیب ٹیم کے ایک اور سوال ”غیر ملکی کوٹرانسفر شیئر2014 میں پاس کر دیئے وجوہات کیا تھیں “کا جواب دیتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ غیرملکی معاملات حسین نوازدیکھتے ہیں۔