برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہو گی ۔فائل فوٹو
برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہو گی ۔فائل فوٹو

برطانوی ملکہ الزبتھ نے بریگزٹ امیگریشن بل متعارف کروا دیا

برطانوی ملکہ الزبتھ نے بریگزٹ امیگریشن بل متعارف کروا دیا، جنوری 2021 سے یورپی شہریوں کو برطانیہ کا ویزہ درکار ہو گا۔

برطانوی ملکہ الزبتھ نے برطانوی پارلیمان سے خطاب کے دوران وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے تیار کیے گئے امیگریشن کے اس قانونی مسودے کو متعارف کرایا ہے جو یورپین یونین سے برطانیہ کی حتمی علیحدگی کے بعد نافذ ہو گا۔

اس بل کے تحت یورپی ممالک کے شہریوں کیلیے آزادانہ طور پر برطانیہ آنے جانے کی سہولت جنوری 2021 سے ختم کر دی جائے گی اوران پربرطانیہ آنے کیلیے ویزے اور دیگر قواعد کی وہی شرائط عائد ہوں گی جو دنیا کے باقی ممالک سے سفرکرنے والوں پرنافذ ہوتی ہیں۔

برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہو گی جس کے بعد ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔