مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)
مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)

پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی بند،پروازوں کا شیڈول متاثر

پی آئی اے کے نادہندہ ہونے پر پی ایس او نے ایندھن (فیول) کی فراہمی معطل کردی ۔

قومی ایئر لائن کی پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی کے سبب شدید متاثر ہونا شروع ہوگئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی ہے۔

ایندھن کی فراہمی لاہور ایئرپورٹ پر معطل ہوئی ہے لیکن اس کی وجہ سے متعدد پروازیں اڑان بھرنے کے قابل نہیں رہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے- 305 متاثر ہوئی ہے۔ اسی طرح لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے- 650 متاثر ہوئی ہے۔پی آئی اے کی ریاض، سعودی عرب جانے والی پرواز پی کے- 725، جدہ جانے والی پرواز پی کے- 759 اور ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے- 789 بھی اڑانیں نہیں بھر سکیں۔

دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 325 منسوخ کر دی گئی ہے، ملتان سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والی دبئی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 326 منسوخ ہو گئی ہے اور اسی طرح جدہ سے ملتان کے لیے روانہ ہونے والی پرواز 871 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ جلد ایندھن کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد جانے والی پرواز بھی روانہ کردی گئی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی جانے والی پرواز305 کو بھی لاہورسے ایندھن کی فراہمی کے بعد کچھ دیرمیں روانہ کردیا جائے گا۔