نابیناد افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روزبھی مال روڈ پر دھرنا دیا،مظاہرین نے مرغا بن کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نابینا افراد نے دھرنے کے دوران رات مال روڈ پر گزاری اورمسلسل دوسرے روز بھی دھرنا دیے رکھا۔ایک موقع پرمظاہرین نے حکومت کی بے حسی پر مرغا بن کر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہمیں ہمیشہ لالی پاپ دیا گیا، اگر ہمارے جیسے لوگ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں تو باقی عوام کا کیاحال ہوگا۔
مظاہرین نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔ نابینا افرادکے دھرنے کی وجہ سے پولیس نے مال روڈ کے ایک حصے اور چیئرنگ کراس کی طرف آنے والے راستے بندرہے جس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو رہا۔