فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) پاکستان کیلیے گرے لسٹ سے نکالنے یا مزید رہنے کا فیصلہ جمعے کو سنائے گی۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس کا چوتھا دور پیرس میں جاری ہے،جس میں انسدادمنی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا،ایف اے ٹی ایف اجلاس کے حوالے سے جمعہ کورپورٹ جاری کرےگا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ایگزی من لیونے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حتمی رپورٹ انسدادمنی لانڈرنگ کے اقدامات پرجاری ہوگی،ایگزی من لیو کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلیے گرے لسٹ سے نکالنے یامزیدرہنے کافیصلہ ہوگا۔