ننکانہ صاحب واقعے اوربھارت میں اقلیتوں پرحملوں میں بہت فرق ہے۔فائل فوٹو
ننکانہ صاحب واقعے اوربھارت میں اقلیتوں پرحملوں میں بہت فرق ہے۔فائل فوٹو

وزیرا عظم نےکامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیرا عظم عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا۔

تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، پارٹی کی مرکزی قیادت اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ غیرملکی سفرا، عالمی اداروں کے نمائندے اور تمام بڑی جامعات کے وائس چانسلرز بھی تقریب میں موجود تھے۔

پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 10 ہزار سے 50 لاکھ تک قرض، کاروبار، اعلیٰ تعلیم، ہنر کے موقع فراہم کیے جائیں گے جس کے لیے نوجوان گھر بیٹھے ویب سائیٹ پرآن لائن درخواست دے سکیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ وجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہراول دستہ بن کر ابھرے اور قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔