وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیوبابربن عطا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسدادپولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دےدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پراس عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیراعظم عمران خان کو ا عتماد میں لے کراستعفیٰ دے رہا ہوں
بابربن عطانے کہاکہ پاکستان پولیو پروگرام قلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل بنایا ،اگلے سال پولیو کیسز میں بڑی تعداد میں کمی آئے گی۔
اس عہدے پرآنے والا نیا فوکل پرسن پولیو کے مسئلے پر قابو پانے کےلیے مزید محنت کرے گا اور پولیو سے پاک پاکستان کےلیے کوشش کرے گا۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی انتھک محنتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔