نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے میں بھی اتنا طویل خطاب نہیں کر سکتا۔فائل فوٹو
نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے میں بھی اتنا طویل خطاب نہیں کر سکتا۔فائل فوٹو

مولانا کبھی قائداعظم کے مزارپر نہیں گئے۔شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کیخلاف ہے، سارے چوہدری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا۔عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے، جے یو آئی (ف) نے ابھی دھرنے کی بات نہیں کی، جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جا رہے ہیں ان کی سیاست تباہ ہو جائے گی،اس بار جمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے، اور 400 سے 600 لوگ اندر ہوں گے۔

وزیر ریلوے نے دھرنے والوں کو خبردار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان ان ایکشن ہے، جو یہ سمجھتا ہےکہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے سے مسائل حل ہو جائیں گے وہ عقل کا اندھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملات 21 سے 26 تک بہتر ہو جائیں گے، معاملات بہتر نہ ہوئے تو ذمے دار نواز شریف اینڈ کمپنی ہو گی۔

شیخ رشید نے کہاکہ میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے کمیٹی بنا دی، مولانا فضل الرحمن کو فیس سیونگ دی جاسکتی ہے۔ ممکن ہے دھرنا نہ ہو،زیادہ پردے کھولنے پر مولانا مجھ سے خفا ہوجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے کمیٹی بنا دی، مدرسے دین کے مینار ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، مولانا گولڈن ٹمپل گئے لیکن کبھی قائداعظم کے مزارپر حاضری نہیں دی

شیخ رشید نے کہاکہ  وزیراعظم اورآرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہیں، ملک میں مہنگائی کے ذمے دار سابق حکمران ہیں، آج پاکستان معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا ڈنڈا برداروں کو دکھا رہےہیں جیسے دہشت گرد تیار ہو رہے ہیں، اسلام آباد پر چڑھائی کرنے سے مسائل حل ہونے کا سوچنے والے عقل کے اندھے ہیں مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کےخلاف ہے۔