کرسٹینا نے اس مشن کی قیادت کی۔فائل فوٹو
کرسٹینا نے اس مشن کی قیادت کی۔فائل فوٹو

خلا میں چہل قدمی کرنے والی خواتین کی پہلی جوڑی

امریکی آسٹروناٹس کرسٹیناکوچ اور جسیکا میئر جمعہ کو خلا میں  چہل قدمی کرنے والی پہلی خاتون جوڑی بن گئی۔

اس طرح کا پہلا مشن مارچ میں منعقد ہونے والا تھا لیکن اسے خلائی ایجنسی نے منسوخ کیا کیونکہ اوسط جسامت کا ایک سوٹ ہی دستیاب تھا۔تب تک مرد اورخاتون کی جوڑی خلا میں جاتی رہی تھی۔

ناقص تیاری پر ناسا کو بعض حلقوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم ناسا نے چند ماہ میں ضروری انتظامات کرلیے اور کرسٹینا و جسیکا کو خلائی چہل قدمی کیلیے بھیجا۔ دونوں خواتین میں کرسٹینا نے اس مشن کی قیادت کی۔