جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو
جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو

مارشل لا کا کوئی امکان نہیں۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا گیا، بھارت کو ہر پلیٹ فارم پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ہر ملک سے پاکستان کی مخالفت کی اپیل کی لیکن پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی ہر کوشش کو سفارتی محاذ پر ناکام بنایا ہے،عالمی سطح پر بھارت کی کوششوں کو رد کیاگیا ہے،معیشت کی بہتری کیلیے خطے میں امن و استحکام قائم رکھنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے 5روز تک حلقے میں مہم چلائی ،بلاو ل بھٹو نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات کا نتیجہ تبدیلی کی طرف اشارہ ہے،پاکستان کی جمہوریت کا مستقبل روشن ہے اور مارشل لا کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کی،وزیراعظم نے دورہ ایران کے بعد ریاض کا دورہ کیا، وزیراعظم نے سعودی قیادت کے سامنے تہران کا موقف رکھا،ایران سعودی تنازع پر وزیراعظم نے کوشش کی کہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔