امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان سے حواس باختہ ہوگئی ہے، سبز باغ دکھانے والوں کو دن میں تارے دکھائی دینے لگے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی اقتدارپرگرفت دن بدن ڈھیلی پڑ رہی ہے، تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے، سبز باغ دکھانے والوں کو دن میں تارے دکھائی دینے لگے ہیں،قوم حقیقی تبدیلی چاہتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کو احتجاجی سیاست پرمکافات عمل کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ترقی کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو حکومتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے، خالی نعروں اور پھیکی سیاست سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا۔