وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی بل سمیت 6 نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں کابینہ نے 6نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذکرنے کی منظوری دےدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دےدی، وفاقی کابینہ نے بےنامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کاترمیمی آرڈیننس بھی منظورکرلیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی کے قیام کے آرڈیننس کی بھی منظوری دی گئی ،کابینہ نے وراثتی سرٹیفکیٹ اوراعلیٰ عدالتوں کے کوڈآف کنڈکٹ کے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
نیب ترمیمی بل کے مطابق 5 کروڑ سے زائد کرپشن الزام میں قید شخص سی کلاس میں رکھا جائے گا،وسیل بلور اینٹی کرپشن قانون کے تحت بے نامی جائیداد کی نشاندہی کر سکے گا۔