یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام شروع ہوئی تھی۔فائل فوٹو
یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام شروع ہوئی تھی۔فائل فوٹو

بھارت نے امریکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیرکا دورہ کرنے سے روک دیا

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیرکا دورہ کرنے سے روک دیا ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش کیا گیا۔

اجلاس میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکا کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر تشویش ہے، امریکا نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں اپنا وفد بھی بھیجنے کی کوشش کی تھی تاہم بھارت نے امریکی وفد وادی میں بھیجنے سے انکار کردیا۔

ایلس ویلزنے اجلاس میں کہا کہ امریکا نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کرے اور انسانی حقوق کا احترام کرے۔

واضح رہے مودی سرکارنے 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا جس سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی، اس اقدام کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اوراب تک متعدد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔