ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔فائل فوٹو
ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔فائل فوٹو

برطانیہ میں ٹرک سے 39 لاشیں برآمد

برطانیہ کے علاقے ایسکس میں انڈسٹریل ایریا سے ایک کنٹینر میں سے 39 لاشیں برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے نوجوان ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی اسیسکس میں ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کنٹینرکے 25 سالہ ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ لاشوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق کنٹینربلغاریہ سے آیا تھا اور ہفتہ کے روز ہولی ہیڈ کے راستے ملک میں داخل ہوا۔

ایسکس پولیس کا کہناہے کہ ” واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک “ میں انہیں دیر رات ڈیڑھ بجے طلب کیا گیا جہاں کنٹینر میں سے لاشیں برآمد ہوئیں ، جن میں ایک نوجوان بھی شامل ہے ۔

شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ممکنہ25 سالہ کنٹینر ڈرائیور کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیاہے ۔ یہ بات معلو م ہوئی ہے کہ کنٹینر کا ٹرک بلغاریہ میں رجسٹرڈ ہے اور یہ برطانیہ میں ممکنہ طور پر ہفتے کے روز’ ہولی ہیڈ “ سے داخل ہوا جو جائے وقوعہ سے 300 میل کے فاصلے پر ہے ۔

چیف سپرٹینڈنٹ اینڈریو مارینر نے کہاہے کہ یہ ایک بہت ہی المناک واقعہ ہے جہاں تین درجن سے زائد افراد نے جان گنوا دی ہے ، اصل حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا ۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس کنٹینر کا تعلق بلگاریہ سے ہے اور یہ ہولی ہیڈ کے مقام سے 19 اکتوبر کر برطانیہ میں داخل ہوا ، اس کی تحقیقات کیلئے ہم اپنے شراکت داروںکے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ہم نے لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے جس سے انکوائری کی جارہی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ اس اندوہناک واقعے پر پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس حوالے سے لگاتار مطلع کیا جا رہے ہے اور ہوم آفس مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

ہوم سیکرiٹری پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ ‘وہ اس افسوسناک واقعے پرغمزدہ اور حیرت کا شکار ہیں۔ جبکہ ایم پی جیکی ڈوئل پرائس نے اسے ‘بیزار کر دینے والی خبر’ قرار دیا ہے۔