لاہورہائیکورٹ میں گرفتاروکلاکی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔فائل فوٹو
لاہورہائیکورٹ میں گرفتاروکلاکی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔فائل فوٹو

نوازشریف کی رہائی سے متعلق درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی بیرون ملک علاج اورضمانت پر رہائی سے متعلق درخواست پراے جی پنجاب اور نیب پراسیکیوشن کو فوری طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی بیرون ملک علاج اور ضمانت پر رہائی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،درخواست ضمانت شہبازشریف کی جانب سے دائرکی گئی.

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست نوازشریف کی طرف سے کیوں دائر نہیں کی گئی؟ وکیل شہبازشریف نے کہاکہ بیمار ملزم درخواست دائر کرنے کے قابل نہ ہوتو رشتے دار دائر کرسکتا ہے.

شہبازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی مثالیں پیش کیں،عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف نے کس وجہ سے خود درخواست دائر کیوں نہیں کی؟،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں ،نوازشریف کو ان کی حالت کے پیش نظرپی کے ایل آئی میں منتقل کرنا ہے۔

عدالت نے پنجاب حکومت سے نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمود ایاز کو بھی کل کرلیا اور ڈاکٹر طاہر شمسی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔