وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیاپرمنفی اورجھوٹے پروپیگنڈے کی روک تھام ضروری ہے ، سوشل میڈیاکے ذریعے عوام تک درست معلومات پہنچنی چاہئیں،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیاپرحکومتی اقدامات کی موثرآگاہی کامیکنزم بنارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سوشل میڈیاٹیم کااجلاس ہوا،اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،پنجاب اورخیبرپختونخواکے ترجمان شریک ہوئے،پی ٹی آئی سوشل میڈیاٹیم کے ارکان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں حکومتی اقدامات کی موثرآگاہی کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری پربھی بات چیت ہوئی،اجلاس کے دوران ارکان نے تجویز دی کہ معاشی صورتحال کی ترجمانی کیلیے سیاسی شخصیت تعینات کی جائے،سیاسی شخصیت معاشی صورتحال کی بہتروضاحت کرسکتی ہے،وزیراعظم کی تجاویزپرغورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دورمیں سوشل میڈیاکی افادیت کابخوبی اندازہ ہے،سوشل میڈیاکی اہمیت روایتی میڈیاسے بڑھ گئی ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیاپرمنفی اورجھوٹے پروپیگنڈے کی روک تھام ضروری ہے ، سوشل میڈیاکے ذریعے عوام تک درست معلومات پہنچنی چاہئیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیاپرحکومتی اقدامات کی موثرآگاہی کامیکنزم بنارہے ہیں۔