ڈاکٹرعارف علوی کی ایرانی ہم منصب ڈاکٹرحسن روحانی سے ملاقات کی ہے،دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ امور پراظہارخیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعارف علوی نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹرحسن روحانی سے ملاقات کی ہے،دونوں رہنمائوں نے علاقائی امن و سلامتی، خلیج میں جاری کشیدگی اورمصالحتی کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے،دونوں رہنمائوں نے پاک ایران سرحدی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے پربھی بات چیت کی ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعارف علوی آذربائیجان کے دورے پرہیں،باکو پہنچنے پرآذربائیجان کے نائب وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، صدرعارف علوی باکو میں ملائیشیا کے وزیراعظم سمیت دیگرعالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔