جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔فائل فوٹو
جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔فائل فوٹو

نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک۔گردوں کا نظام بھی متاثر

سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پانچویں روز بھی نہیں سنبھل سکی  ، تازہ ترین رپورٹس میں سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس25ہزار رہ گئے جبکہ گردوں کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

نجی ٹی وی نے ہسپتال ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے لیے گئے ٹیسٹ کی ر پورٹس آ گئی ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کےبیس ہزارپلیٹ لیٹس  کم ہو گئے ہیں جبکہ گردوں کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، خون میںپلیٹ لیٹس کی تعداد مجموعی طور پر25ہزار ہو گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے معائنہ کےلیے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں،نواز شریف کے خون پتلا کرنے والی دوائیاں بندکر دی گئی ہیں، ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ بھی پازیٹیو آئے ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے مزید معائنےکیلیےآئی سی کے چودہ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

گزشتہ رات نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد مجموعی طور پر45ہزار تھی۔سربراہ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ پلیٹ لیٹس میں کمی کے بعد نواز شریف کو ایمونو گلوبین کا انجکشن لگایا گیا ہے،نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔