کنٹینر کو مرکزی شاہراہ کی بجائے سڑک سے اتارکرنکال لیا گیا۔فائل فوٹو
کنٹینر کو مرکزی شاہراہ کی بجائے سڑک سے اتارکرنکال لیا گیا۔فائل فوٹو

آزادی مارچ نے پہلی رکاوٹ عبور کرلی

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا کنٹینر سپرہائی وے پر پل کے نیچے پھنس گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ سہراب گوٹھ سے روانہ ہو گیا، بم پروف کنٹینر پرجے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پیپلزپارٹی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے رہنما سوار ہیں،آزادی مارچ اندرون سندھ سے ہوتا ہوا ڈی جی خان کے راستے پنجاب میں داخل ہو گا۔

اپوزیشن کا آزادی مارچ اپنے سفر کے آغاز پرہی مشکلات سے دوچارہوگیاجب کنٹینرزیادہ اونچائی ہونے کی وجہ سے سپرہائی وے پرپل کے نیچے پھنس گیا،تاہم کنٹینر کو مرکزی شاہراہ کی بجائے سڑک سے اتارکرنکال لیا گیا،آزادی مارچ اپنے راستوں پر رواں دواں ہے۔