ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دفتر خارجہ کے بورڈنگ روم میں ویڈیو بنا کر شوشل میڈیا پرشیئرکرنے کے عمل پر معافی مانگ لی ۔
میری ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے اور اس وقت زیربحث ہے اسی حوالے سے میں بات کرنا چاہتی ہوں، میرا گزر دفتر خارجہ کے باہر سے ہوا تو مجھے پتا چلا کہ شاہ محمود قریشی آئے ہوئے ہیں جن کی میں بہت بڑی مداح ہوں ، وہ میرے والد کی جگہ ہیں اورقابل احترام ہیں،ان سے ملنا میرے لیے فخرکی بات ہے ۔
حریم شاہ نے کہاکہ میں نے دفتر کے ایک اعلی سرکاری اہلکار سے اجازت لی تھی اسی لیے کسی نے مجھے وزارت کے اندر داخل ہونے اور ویڈیو بنانے سے منع نہیں کیا، بدقسمتی سے میری ان سے ملاقات نہ ہو سکی ۔لیکن وہاں انتظار گاہ پر میں نے کچھ تصویریں اور ویڈیوز بنا کر شیئر کر دیں جس کو ہرایک نے اپنے نئے نئے انداز میں بیان کرنا شروع کر دیا
حریم شاہ نے کہاکہ بہر حال ایسا کچھ نہیں جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ مجھے وہاں کون لے کر گیا، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔اگر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے سے میرے پاکستانیوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت خواں ہوں پر میرا مقصد صرف ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانا تھا۔
حریم شاہ نے سب سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سے باتیں بنانا اور سوچنا بند کر دیں اور ایسی باتیں نہ کریں جس سے میری والدہ یا بہن کو کسی کام سے باہر جانا ہو تو وہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جائے اور پھر وہ وہاں کا رخ ہی نہ کریں۔