عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے مریم نواز کے وکلا کو نیب کے تحریری جواب کا جائزہ لینے کیلیے مہلت دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، مریم نوازکی جانب سے امجد پرویزاوراعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے.

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ مجھے آپ سے تین سوال پوچھنے ہیں،کیا درخواست گزار اپنے والد کی تیمارداری کررہی ہیں؟ کیا نیب نے جواب جمع کرادیا ہے؟جس پر وکیل مریم نواز سے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ہفتے کے روز مریم نواز کو اسپتال بھیج دیا گیا،آپ سماعت شروع کریں کیس کی تصویر سامنے آجائے گی، مریم نواز جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جو تحقیقات ہونی تھی ، وہ ہو چکی ہیں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹرسے استفسار کیا کہ کیا ریمانڈ کے دوران ضمانت ہو سکتی ہے،جس پرنیب پراسیکیوٹر نے مریم نوازکی درخواست ضمانت پرتحریری جواب جمع کروا دیا اورجواب کی نقول مریم نواز کے وکیل کو مہیا کردیں۔

مریم نوازکے وکلا نے عدالت سے تحریری جواب کا جائزہ لینے کیلیے مہلت مانگ لی،لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازکے وکلاکونیب کے جواب کاجائزہ لینے کےلیے کل تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔