جبر کی بنیادپر عوام پر حکومت نہیں کی جاسکتی۔فائل فوٹو
جبر کی بنیادپر عوام پر حکومت نہیں کی جاسکتی۔فائل فوٹو

طبل جنگ بچ چکا،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مولانافضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا اور سب کو بہا لے جائے گا، جبر کی بنیادپر عوام پر حکومت نہیں کی جاسکتی،ظالموں سے قوم کو نجات دلانے کیلیے نکلے ہیں ،ہمیں ان سے سیاسی جنگ کرنی ہے جس کا طبل جنگ بچ چکا ہے،آپ اور ہم آخری منزل حاصل کرکے ہی دم لیں گے ۔

اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ سکھر سے روانہ ہوگیا،مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کنٹینر پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اورناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

امیرجے یو آئی (ایف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرناچاہتے ہیں،ہم آئین ،جمہوریت اور اسلام کےلیے نکلے ہیں ،ہمیں سیاسی جنگ لڑنی ہے،سیاسی جنگ کا طبل جنگ بچ چکا ہے ،ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا اور سب کو بہا لے جائے گا، جبر کی بنیادپر عوام پر حکومت نہیں کی جاسکتی ،معیشت تباہ ہو چکی، ملک کی کشتی ڈوب رہی ہے ،حکمران ملکی کشتی ڈبو رہے ہیں جسے آپ نے خودبچانا ہے۔

جے یو آئی (ایف)نے سربراہ نے کہا کہ آئین پاکستان کو تماشا اوربچوں کاکھیل بنادیا گیا،پاکستان کے وجوداور آئین کو خطرہ ہے ،آپ اور ہم آخری منزل حاصل کرکے ہی دم لیں گے ۔