پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود آزادی مارچ کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمن استقبال نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود کے دو صاحبزادے رحیم یار خان سے رکن قومی اسمبلی ہیں تاہم سابق گورنر پنجاب خاندان کے ہمراہ لاہور گئے ہوئے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے رہنماؤں کوآزادی مارچ کا استقبال کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
دوسری جانب جے یوآئی ف کے آزادی مارچ کے لیے ملک بھرسے قافلے شہراقتداراسلام آباد کی جانب روانہ ہیں جو31 اکتوبرکو پہنچیں گے۔
کل رات مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا تو ختم کیا ہو گا؟
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کا معاہدہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہوا ہے تو وہ برقرار ہے۔
نوشہرو فیروز میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا تھا۔
امیر جے یوآئی (ف) نے واضح کیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اورآئین وقانون کے تحت ہی اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔