آبادی کے ڈھائی سو سے زائد مکینوں کو محفوظ کرلیا گیا۔فائل فوٹو
آبادی کے ڈھائی سو سے زائد مکینوں کو محفوظ کرلیا گیا۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن کے جلسے والی جگہ پر آگ لگ گئی

اسلام آباد میں پشاورموڑ کے قریب اتواربازارمیں آگ لگنے سے بیشتراسٹال جل کرخاک ہوگئے۔ آگ ایچ نائن سیکٹر میں لگی جہاں مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کا جلسہ کریں گے۔

اسلام آباد میں پشاورموڑ کے قریب اتوار بازار آگ کی لپیٹ میں آگیا۔آگ کی شدت کے باعث 250اسٹال اس کی زد میں آگئے۔ آگ لگنے سے گارمنٹس اور لنڈے کے اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے۔ فائربریگیڈ کی بارہ گاڑیوں اور نیوی کے فائر فائٹر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ پر دو سے تین گھنٹوں میں قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں پولیس،بازارانتظامیہ اوراے سی انڈسٹریل شامل ہیں۔

آگ ایچ نائن سیکٹر میں لگی جہاں مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کا جلسہ کریں گے۔ بازار میں کل تین ہزار کے قریب اسٹالز ہیں،بازار میں آتشزدگی کا اب تک یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔