مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔فائل فوٹو
مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اوگرا نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے ، قیمتوں کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جانے والی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے پٹرول کی نئی قیمت 114روپے24 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85روپے33 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے ۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے ، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی۔اگر قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتاہے تو اس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔