وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، مارچ کے شرکا ریڈ زون داخل ہوں تو سختی سے نمٹا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے مذاکرات کرنےوالی حکومتی ٹیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی، مارچ کے شرکا ریڈ زون داخل ہوں تو سختی سے نمٹا جائے، اسلام آباد کے رہائشیوں کوکسی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے، اپوزیشن معاہدے پر قائم رہتی ہے توحکومت بھی پاسداری کرے گی ۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پرویز خٹک کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے،وزیراعظم کو اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا،حکومتی ٹیم نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن اپنے معاہدے پر قائم ہے اور ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
یاد رہے حکومت اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دوران اپوزیشن نے پشاور موڑپرجلسہ کرنے کی حکومتی تجویز سے اتفاق کیا تھا، حکومت نے عدالتی فیصلوں کے مطابق پریڈ گرائونڈ کے علاوہ کسی بھی جگہ پرآزادی مارچ کی اجازت دینے سے انکارکیا تھا۔