پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کے پہلے ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بینک اسٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ کرکٹ آسٹریلیا کے کپتان کریس لین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔
گیبسن اور فریسر نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور ٹیم میں کم بیک کرنیوالے محمد عرفان نے پہلے ہی گیند پر گیبسن کو بولڈ کر دیا۔
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ پانچویں اوور میں گری جب کپتان کریس لین 24 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے چار اوورز میں صرف انیس رنز دے کرایک وکٹ حاصل ک، شاداب خان نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز کپتان بابراعظم اور فخرزمان نے کیا جنہوں نے پہلی وکٹ کے لئے 74 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 10 ویں اوور میں گری جب کپتان بابراعظم 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس دوران فخرزمان کا بلا رنزاگلتا رہا تاہم وہ بھی 43 رنزبنا کراپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔گرین شرٹس نے مقررہ ہدف باآسانی 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرعبورکرلیا۔
واضح رہے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے دوران ٹی 20 سیریز کے میچز 3 نومبر کو سڈنی، 5 کو کینبرا اور 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔