مظاہرین کا موقف ہے کہ انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں فراہم کرنے سے روک رہی ہے۔فائل فوٹو
مظاہرین کا موقف ہے کہ انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں فراہم کرنے سے روک رہی ہے۔فائل فوٹو

آزادی مارچ کے شرکاکا احتجاج۔جی ٹی روڈ پشاور ٹریفک کیلیے بند

آزادی مارچ کے شرکانے جی ٹی روڈ پشاورکو ٹریفک کے لیے بندکردیا،راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گاڑیاں نہ ملنے پراحتجاج جاری ہے،پشاوراورنوشہرہ والی جی ٹی روڈ ٹریفک کےلیے مکمل بند ہے،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں فراہم کرنے سے روک رہی ہے،احتجاجاً روڈ پر کسی گاڑی کو آگے جانے نہیں دیں گے۔مظاہرین نے پیرزکوڑی پل بھی بند کر دیا ہے جس کے باعث گاڑیوں لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔

ادھر ہنگو میں جے یو آئی ف کے کارکنوں نے پارا چنار، ٹل اور ہنگو تا کوہاٹ مین شاہراہ مکمل طور پر بند کردی۔

انتظامیہ کی جانب سے گاڑی مالکان پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے جےیو آئی کارکنان نے سڑکیں بند کی ہیں۔

آزادی مارچ میں شرکت کے لیے لکی مروت سے 600 گاڑیوں کا کارواں کرم پل سے روانہ ہوا ہے جس کی قیادت ایم این اے مولانا محمدانور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آزادی مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مارچ کے شرکاء اور عوام کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شرکا اورعوام کی سہولت کے لیے مرتب کیے گئے ٹریفک پلان کے نقشے بھی جاری کیے ہیں۔